ریسٹورنٹ میں گاہکوں کا استقبال کرنے والا کتا

   

مبئی ۔ 6؍ڈسمبر (ایجنسیز )ممبئی کے مشہور برٹانیہ اینڈ کمپنی کے 13 سالہ پالتوکتے ’جولو ‘کی ایک وائرل ویڈیو نے 777 ہزار سے زیادہ آن لائن دلوں کو پگھلا دیا ہے۔ یہ پالتو کتابلنگ کاؤنٹر پر حکمرانی کیلئے جانا جاتا ہے۔ جولو نام کا یہ کتاطویل عرصے سے کیفے کی توجہ کا حصہ رہا ہے۔ اپنی پرسکون اورمحبت بھری موجودگی کے ساتھ گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کتے اور ریستوراں کی گرمجوشی کی تعریف کرتے ہوئے دلکش یادیں شیئر کیں۔ ممبئی کا مشہور ایرانی کیفے برٹانیہ اینڈ کمپنی ہمیشہ سے اپنی دلکشی، لکڑی کے فرنیچر اور سگنیچر بیری پلاؤ کیلئے جانا جاتا ہے۔ لیکن جس نے بھی ریستوراں کا دورہ کیا ہے وہ جانتا ہے کہ ایک اور ستارہ ہے جو مینو میں نہیں ہے وہ ہے’ جولو، یعنی کیفے کا پیارا 13 سالہ پالتو کتا اور بلنگ کاؤنٹر کا غیر سرکاری شاہی حکمران۔ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جولو برٹانیہ خاندان کا حصہ رہا ہے اور اپنی نرم آنکھوں سے کھانے والوں کو سلام کرتا ہے یا اپنے تخت یعنی بلنگ ڈیسک پر سکون سے سوتا ہے۔ گاہک اکثر مذاق کرتے ہیں کہ مہمان صرف کھانے کیلئے برٹانیہ نہیں آتے بلکہ بادشاہ سے ملنے کے لیے آتے ہیں۔