ریسٹورنٹ کی لاپرواہیبریانی سے بلیڈ برآمد

   

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے مسلسل دھاوے کے باوجود ریسٹوران مالکین احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ گھٹکیسر کے ایک ریسٹوران میں بریانی سے بلیڈ برآمد ہوئی۔ بنگی ایلیا جو اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹوران میں بریانی کھانے گیا تھا، بریانی سے بلیڈ ملنے پر اس نے ہوٹل انتظامیہ سے اس کی شکایت کی جس پر کارروائی کرنے کے بجائے اسے ایک اتفاقی حادثہ قرار دے کر اسے ٹال دیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں قواعد کی خلاف ورزی کی شکایات وصول ہورہی ہیں۔ کئی مقامات پر گندگی، فریج میں ناکارہ اشیاء، نالیاں بہتی ہوئیں اور میعاد ختم ہونے والی اشیاء کے علاوہ دیگر خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ (ش)