ریسڈنشیل جونئیر کالج لکچررس کے تقرر کے امتحان میں غلطیوں کا امکان

   

پارٹ 1 اور 2 کے جوابات اپنی زبان میں لکھنے پر ان کو مسترد کرنے کا مطالبہ
نظام آباد :تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشل کالج جونیئر لکچرار کے پوسٹ کیلئے تحریری امتحان 6؍ستمبر بروز اتوار کو ناگارام میناریٹی جونیئر کالج میں منعقد کئے گئے۔ یاد رہے سید قیصر سابقہ کوآپشن ممبر نے حیدرآباد اور نظام آباد کے اعلی عہدیداروں سے کامیاب نمائندگی کی جس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں نے اس پوسٹ کیلئے درخواستیں دی اور امتحان لکھا۔ سید قیصر نے اپنے صحافتی بیان میں یہ کہا کہ جونیئر لکچرارس کیلئے جو امتحان لکھا گیا اُس امتحان میں پارٹ 1پارٹ2پارٹ3 ہوتا ہے اور پارٹ 1۔پارٹ2 میں انگریزی میں زبان میں لکھنا ضروری ہے اور پارٹ3اپنی زبان میں لکھ سکتے ہیں ۔ سیدقیصر نے کہا کہ پارٹ 1۔ پارٹ 2 کو تلگو اور دیگر زبانوں میں لکھا گیا یہ بالکل امتحان کے قواعد کے خلاف ہے۔ اس سلسلہ میں سید قیصر نے اطلاع ملتے ہی حیدرآباد کے اعلی عہدیداروں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے اس مسئلہ کو بتایا او رکہا کہ جو بھی پارٹ 1۔ پارٹ 2امتحان اپنی زبان میں لکھا ہو تلگو یا دوسری زبان میں تو اُس پیپر کو خارج یا ناقابل قبول کردیاجائے۔ سید قیصر نے اس بات کو میناریٹی ریسڈنشل کالج کے انچاج اور ڈائرکٹر شفیع اللہ صاحب سے اپنے واٹس اپ مسیج کے ذریعہ سے اس بات کی اطلاع دی ۔ اس کے علاوہ سید قیصر نے لیاقت علی خان میناریٹی ریسیڈنشل اسکول وکالج کے ذمہ دار کو بھی اس بات کی اطلاع دی اور کہا کہ اس مسئلہ کے معاملہ میں سخت کاروائی کی جائے اور ان کے امتحان کو معطل کردیاجائے۔ سید قیصر نے کہا کہ میناریٹی ریسڈنشل اسکول وکالجس میں مسلمانو ںکے تقررات کے نہ کے برابر ہوتے جارہے ہیںیہ ایک مسلمانوں کیلئے نا انصافی ہورہی ہے۔ تلنگانہ گورنمنٹ اپنے وعدے کو پورا کرے او رمسلمانو ںکو تعلیم ، صحت اور ملازمتوں میں آگے بڑھائیںاور زیادہ سے زیادہ میناریٹی مسلمانوں کو نوکری دیں تاکہ بے روزگاری دور ہو اور پڑھ لکھ کر مسلمان دوسری قوموں کی طرح آگے بڑھیں۔ جو قوم پڑھی لکھی ہوتی ہے اُس قوم کی ترقی پہلے ہوتی ہے اورجو ان پڑھ ہوتی ہے وہ سب سے پیچھے ہوتی ہے۔ سید قیصر نے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشل اسکول وکالجس میں مسلم میناریٹیز کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دے کر اس طبقہ کے ساتھ انصاف کریں۔