ریسیڈنشیل اکیڈیمی کیلئے حیدرآباد میں فٹبالرس کا انتخاب

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (پریس ریلیز) بھائی چونگ بھوٹیا فٹبال اسکول (معروف ب بی ایف ایس) سے موصولہ خبر کے بموجب 2019-20ء کے ریسیڈنشیل اکیڈیمی بیاچ کے لئے حیدرآباد میں نوجوان اور باصلاحیت فٹبالرس کے انتخاب کیلئے 6 جنوری کو ٹریلز منعقد کررہی ہے۔ ان ٹرائیلز کا مقصد ہندوستان بھر سے باصلاحیت فٹبالرس جوکہ ابھی اسکول میں ہی زیرتعلیم ہیں، ان کا انتخاب کرتے ہوئے ان کی ٹریننگ کا راست سمت میں اہتمام کرنا ہے۔ 6 جنوری بروز اتوار بوئن پلی کے اسکائی کنگس میں منعقد ہونے والے ٹرائیلز میں شرکت کے اہل وہ طلبہ ہوسکتے ہیں جن کی عمریں 10 تا 15 برس ہے جوکہ فی الحال 5 تا 9 ویں جماعت کے طالب علم ہیں یا پھر آئندہ تعلیمی سال میں وہ 6 تا 10 ویں جماعت میں داخل ہوں گے۔ یاد رہیکہ 2018-19ء کے بیاچ نے ابتدائی 6 ماہی سیزن میں کئی ایک اہم ٹورنمنٹس میں فتوحات حاصل کی ہیں جن میں پی ایس جی ڈسٹرکٹ چمپئن شپ 2018ء کے ہیں فائنلز تک رسائی جس میں 32 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ ایس جی ایف آئی جی ڈسٹرکٹ چمپئن میں خطاب انڈر 14 ایس جی ایف آئی میں کامیابی، گولڈن لیگ فرسٹ راؤنڈ انڈر 11 میں فاتح اور ریلائنس فاؤنڈیشن یوتھ اسپورٹس میں خطابی ٹرافی قابل ذکر ہے جبکہ مختلف ایونٹس میں 12 کھلاڑیوں کا انتخاب بھی انفرادی کامیابی ہے۔ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے ٹرائیلز کی دیگر تفصیلات 9599030181 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔