ریس اکراس انڈیا کی تیاریاں مکمل

   

نئی دہلی ۔ ہندوستان کی سب سے مشہور اور سنسنی خیز الٹرا سائیکلنگ ریس انڈین آئیل دی ریس اکراس انڈیا کا دوسرا ایڈیشن 10 اکتوبر 2024 کو سری نگر، جموں اورکشمیر سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ ریس ہندوستان کے جنوبی سرے، کنیا کماری ، تمل ناڈو پر اختتام پذیر ہوگی اور حیرت انگیز 3758 کلومیٹرکا غیر معمولی فاصلہ طے کرے گی۔انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ اس باوقار ایونٹ کا قابل فخر ٹائٹل اسپانسر ہے، جو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ ہندوستان بھر میں انڈین آئل ریس انڈیا میں سائیکلنگ کے لیے نئے معیارات قائم کر رہی ہے ، جس کا مقصد تمام شرکاء کے لیے ایک منصفانہ اور محفوظ ریس کو یقینی بناتے ہوئے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنا ہے ۔ 3,758 کلومیٹرکا غیر معمولی فاصلہ طے کرتے ہوئے یہ ریس شرکاء کے صبر اور برداشت کا امتحان لے گی جب وہ 12 ریاستوں سے گزرتے ہوئے، متنوع مناظر، آب و ہوا اور خطوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچے گی۔