ریلائنس۔سویگی معاہدہ:سوائپنگ مشینیں نصب کرنے کا اعلان

   

نئی دہلی: اب آپ کے کھانے کا آرڈر بجلی کی سی تیزی کے ساتھ آپ تک پہنچے گا۔ جی ہاں، یہ سچ ہے ۔ ریلائنس بی پی موبیلٹی لمیٹڈ اور فوڈ ڈلیوری ایپ سویگی نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق کھانے کی ڈلیوری کرنے والے سویگی کے وہیکلوں کو الیکٹرانک بنایاجائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مستقبل میں سویگی کے ڈلیوری ٹو وہیلر وہیکل بیٹری آپریٹیڈ الیکٹرانک وہیکل میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ ظاہر ہے کہ جب سویگی کے لاکھوں آرڈر لینے والے ڈلیوری وہیکل الیکٹرک ہوجائیں گے تو اس کے لئے بیٹری سوائپنگ اسٹیشن کی ضرورت ہوگی جسے ریلائنس بی پی موبیلٹی اپنے بیٹری سویپ اسٹیشن سے پورا کرے گا۔اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس بی پی موبیلٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ہریش مہتہ نے کہا کہ حکومت ہند کے الیکٹرک موبیلٹی کے ویژن کا آر بی ایم ایل سپورٹ کرتا ہے ۔ ہم ایک مضبوط اور مستحکم بنیادی ڈھانچہ کے قیام کے لئے کوشاں ہیں جس میں ای وی چارجنگ ہب اور بیٹری سوائپنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ سویگی اور ان کے ڈلیوری پارٹنر ہمارے بیٹری سویپ اسٹیشنوں کے جامع نیٹ ورک سے مستفیذ ہوں گے ۔سویگی کے سی ای او شری ہرش مجیٹی نے کہا کہ سویگی بیڑے کے ڈلیوری وہیکل روزانہ اوسطاً80تا100کلومیٹر کا سفر کرتے ہیں اورلاکھوں آرڈر ڈلیور کرتے ہیں۔