ممبئی : بینکنگ گروپ اور ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز میں خریداری کے دم پر آج ہفتہ کے آخری کاروباری دن یعنی جمعہ کے روز شیئر بازار ریکارڈ سطح پر کھلا اور اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 58 ہزار کی سطح کو پہلی مرتبہ پار کرتے ہوئے 58115.69 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17300 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا اور 17311.95 پوائنٹس کے اب تک کی بہترین سطح پر پہنچ گیا ۔