نئی دہلی : مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے شہروں کے بعد اب گاؤں میں بھی اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے ۔جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریلائنس جیو نے ووڈا۔آئیڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دیہی ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ دیہی علاقوں میں جیو کے صارفین کی تعداد 16.63 ملین سے زیادہ ہوچکی ہے ۔
سابق ایم پی عتیق کا مکان تعصب کی بنیاد پرمنہدم : ایڈوکیٹ
پرتاپ گڑھ : پریاگ راج علاقے کے چکیا گاوں واقع سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد کے خاندانی مکان کو حکومت کے اشارے پر جس طرح تعصب کی بنیاد پر منہدم کر دیا گیا یہ پوری طرح غیر قانونی و غیر آئینی ہے ۔ عتیق احمد کے قانونی مشیر سینئر ایڈوکیٹ خان صولت حنیف ایڈوکیٹ نے یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔