نئی دہلی۔ ٹیلی کام ٹائیکون ریلائنس جیو کے جیو فون نیکسٹ نے بازار میں دھوم مچارکھی ہے ۔ اس دیوالی پر اس کی آمد کی خبر پھیلتے ہی صارفین نے بُکنگ شروع کردی ہے ۔ اس اسمارٹ فون کو جیو نے گوگل مشترکہ طور پر تیار کیاہے ۔ گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم پرگتی کوالکام کے پاور فُل پروسیسر کے ساتھ جیو فون نیکسٹ فیچرز کے معاملے میں مہنگے اسمارٹ فون کا مقابلہ کرتا ہوانظر آرہا ہے ۔یہ اطلاع کمپنی کی پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔