نئی دہلی: مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو نے گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے 8 میٹرو شہروں میں جیو ایئر فائبر لانچ کیا ہے ۔ جیو ایئر فائبر ایک انٹیگریٹڈاینڈ ٹو اینڈ سالیوشن ہے جو گھریلو تفریح، اسمارٹ ہوم سروسز اور تیز رفتار براڈ بینڈ جیسی خدمات فراہم کرے گا۔ کمپنی نے جیو ایئر فائبر سروس کو دہلی، ممبئی، حیدرآباد، کولکتہ، احمد آباد، بنگلورو، چنئی اور پونے میں لائیو کردیا ہے ۔جیو ایئر فائبر کے آغاز پر ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ کے چیئرمین، آکاش امبانی نے کہا کہ ہماری فائبر ٹو دی ہوم سروس، جیو فائبر ہر ماہ ایک کروڑ سے زیادہ صارفین، لاکھوں لوگوں کو خدمت فراہم کرتی ہے ۔ لیکن ابھی بھی لاکھوں گھروں اور چھوٹے کاروباروں کو منسلک ہونا باقی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جیو ایئر فائبر کے ساتھ، ہم اپنے ملک کے ہر گھر کو اسی معیار کی سروس کے ساتھ تیزی سے کور کرنے جا رہے ہیں۔ جیو ایئر فائبر تعلیم، صحت، نگرانی اور سمارٹ ہوم میں اپنے حل کے ذریعے لاکھوں گھروں کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل تفریح،ا سمارٹ ہوم سروسز اور براڈ بینڈ خدمات فراہم کرے گا۔