ریلائنس فاؤنڈیشن اسکالرشپ ‘آخری تاریخ 4 اکتوبر

   

ممبئی، 21 اگست(یو این آئی)ریلائنس فاؤنڈیشن کی سالانہ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن سال 2025-26 کیلئے 5100 طلبہ کو اسکالرشپ دے ۔ اسکالرشپ کیلئے پہلے سال کے باقاعدہ انڈرگریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ ہی درخواست دے سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے ملک کی سب سے بڑی اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ۔خیال رہے کہ 2022 میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے دھیرو بھائی امبانی کے 90 ویں یوم پیدائش پر 10 سال میں 50,000 اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن انڈر گریجویٹ طلباء کو 5,000 اسکالرشپ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو 100 وظائف دے گی۔ گریجویٹس کو 2 لاکھ روپے تک کی گرانٹ دی جائے گی۔ طلباء کو ان کی تعلیمی قابلیت اور مالی حیثیت کی بنیاد پر اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔