ریلائنس نے یکم؍ دسمبر سے روسی تیل کی درآمد کو روک دیا!

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔22؍نومبر (ایجنسیز )ریلائنس نے روسی تیل کی درآمد کو روک دیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے روس سے خام تیل کی درآمدات کو روک دیا ہے۔ یہ ریفائنری گجرات کے جام نگر میں واقع ہے جس کیلئے یہ درآمدات کی جاتی تھیں۔ یہ فیصلہ یورپی یونین کی پابندیوں کی پیروی کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ ریلائنس نے کہا کہ یکم دسمبر سے ریفائنری میں صرف غیر روسی تیل کا استعمال کریں گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یورپی یونین نے ماسکو کی توانائی کی آمدنی کو نشانہ بنانے والی متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان پابندیوں میں روسی خام تیل سے تیار کردہ ایندھن کی درآمد اور فروخت پر پابندیاں شامل ہیں۔