٭ ریلائنس پاور کے کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ کے پشتہ میں شگاف پڑگیا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد فوت ہوگئے اور 4 دیگر لاپتہ ہیں ۔ یہ حادثہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع سنگ راؤلی میں پیش آیا ۔ دو نعشیں شگاف کے مقام سے 5 کیلو میٹر دور پائی گئی ۔ ضلع کلکٹر سنگ راؤلی کے وی ایس چودھری نے کہا کہ 4 افراد کے غرقاب ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔