ریلائنس پاور کی جعلی دستاویزات پر SECI کے سربراہ کی برطرفی

   

نئی دہلی۔ 13 مئی(ایجنسیز) مرکزی حکومت نے ریلائنس پاور کو جعلی دستاویزات کے ذریعہ بولی لگانے کی اجازت دینے پر سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر پی گپتا کو برطرف کر دیا ہے۔ گپتا کی برطرفی کا فیصلہ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق جعلی دستاویزات کے استعمال سے متعلق ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ ریلائنس پاور نے SECI کے ٹینڈر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بینک گارنٹی پیش کی تھی۔ تاہم، ایس بی آئی نے کہا تھا کہ ریلائنس پاور نے جو ای میل آئی ڈی استعمال کی تھی، وہ جعلی تھی اور انہوں نے ایسی کوئی ضمانت جاری نہیں کی تھی۔