٭ ریلائینس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر وہ اپنے ماہانہ 30 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو ایک ماہ میں 2 تنخواہیں ادا کرے گی۔ کمپنی کی جانب سے کنٹراکٹ اور عارضی ورکرس کو رقم ادا کی جائے گی۔ ریلائینس انڈسٹریز نے ریلائینس، جیو نیٹ ورک کے انتظامیہ اور دیکھ بھال میں اہم و نازک کام کرنے والوں کے سواء بیشتر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔