ریلائینس ہتک عزت مقدمہ میں سپریم کورٹ کا حکم نامہ محفوظ

   

نئی دہلی۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایرکسن انڈیا کی درخواست پر ریلائینس کے صدرنشین انیل امبانی اور دیگر دو کیخلاف 550 کروڑ روپئے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے مقدمہ میں اپنا حکم نامہ محفوظ کردیا۔ سپریم کورٹ کی یہ بینچ جسٹس آر ایف نریمان اور جسٹس ونیت سرن پر مشتمل تھی۔سماعت کے دوران سینئر قانون داں دشینت ڈوے نے ایرکسن کی پیروی کی۔