ریلویز سے مزید 321 شرامک اسپیشل ٹرینوں کی خواہش

   

نئی دہلی ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلویز کو مختلف ریاستوں سے مزید 321 شرامک اسپیشل ٹرینوں کی درخواست موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ حکام کی جانب سے انخدمات کو بند کرنے کے تعلق سے جلد ہی فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ریلویز نے ابتداء سے کہا ہے کہ جب تک ضرورت رہے گی ان شرامک اسپیشل ٹرینوں کو چلایا جائیگا ۔ ریلوے بورڈ کے صدر نشین کو مختلف ریاستوں سے جو مکتوب ملے تھے ان میں کہا گیا تھا کہ ان کے لوگ اب بھی دوسری ریاستوں میں پھنسے ہیں ۔ اسطرح جملہ 321 مزید ٹرینیں چلانے کی خواہش کی گئی تھی ۔ ریلویز نے کہا کہ اگر باضابطہ اجازت ملتی ہے اور انتظامات ہوتے ہیں تو آئندہ دو دن میں یہ 321 ٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں۔فی الحال اس تعلق سے فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔