حیدرآباد: ہندوستانی ریلویز ملک کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے اورچیلنجس سے نمٹ رہی ہے ۔اس نے آندھراپردیش کیلئے آکسیجن کی سپلائی کو پھر مستحکم کیا ہے اور 16 دن میں دو ہزار میٹرک ٹن سے زائد آکسیجن فراہم کی ۔ آج آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ 2125.6میٹرک ٹن آکسیجن اے پی پہونچایا گیا۔ساوتھ سنٹرل ریلوے نے یہ بات بتائی۔ریلویز نے آندھرا پردیش کے چار مقامات گنٹور،کرشناپٹنم بندرگاہ، سمہاچلم اور تاڑی پتری کو آکسیجن پہنچائی۔ ریاست کیلئے میڈیکل آکسیجن ضرورت کی تکمیل کیلئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین کو ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں سے چلایاگیا جسکے نتیجہ میں تاحال 33ٹرینوں کے ذریعہ 130ٹینکرس لائے گئے جبکہ 15 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کو اوڈیشہ سے لایا گیا۔ 9 ٹرینیں جھارکھنڈ، 7گجرات اور دو ٹرینیں بنگال سے لائی گئیں۔