ریلویز کا 11.58 لاکھ نان گزیٹیڈ ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے مماثل بونس دینے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : انڈین ریلویز کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ مرکزی کابینہ نے مالی سال 2019-20ء کیلئے 78 دنوں کی تنخواہ کے مماثل بونس کو منظوری دی ہے۔ وزارت ریلوے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مالی سال 2019-20ء کیلئے تقریباً 11.58 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی اجرت کے مماثل بونس دیا جائے گا۔ اس پر خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ 2,081.68 کروڑ روپئے کیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں پروڈکٹیوٹی لنک بونس (PLB) کی ادائیگی کیلئے وزارت ریلوے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ یہ بونس تمام اہل نان گزیٹیڈ ملازمین کو حاصل ہوگا جن میں آر پی ایف، آر پی ایس ایف عملہ شامل نہیں ہے۔