گوہاٹی ؍ اگرتلہ: شمال مشرقی فرنٹیئر ریلویز (این ایف آر) جو بہار اور مغربی بنگال میں ٹرین سرویس چلانے کے علاوہ ریلوے پراجکٹس کی تکمیل بھی انجام دیتا ہے اب شمال مشرقی ریاستوں میں یہ کام کررہا ہے۔ ہندوستان کو بنگلہ دیش اور نیپال سے بذریعہ ریل مربوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آئندہ 9 ماہ کے دوران بنگلہ دیش اور نیپال کو ریل رابطہ قائم کیا جائے گا۔ ریلوے عہدیداروں کے مطابق این ایف آر اس وقت دو انٹرنیشنل ریلوے پراجکٹس پر کام کررہا ہے۔