ریلوے اسٹیشنوں پر سماجی تنظیموں کی پانی فراہمی مہم

   

کوٹہ: مغربی۔وسطی ریلوے کے کوٹہ ڈیویژن میں گرمی کے اس موسم میں ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مل کر13 اسٹیشنوں پرسماجی تنظیموں کے ذریعہ پانی کی خدمت فراہم کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ریلوے انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے واٹر کولر اور نلوں کے ذریعے پینے کے صاف پانی کے انتظامات کیے ہیں لیکن کچھ این جی اوز، سماجی تنظیمیں بھی خدمت کے جذبہ سے مسافروں کی پیاس بجھانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ تنظیمیں اسٹیشن پر مسافروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کر کے پانی کی اضافی ضرورت پوری کر رہی ہیں۔ کوٹہ ڈویژن کے 13 بڑے اسٹیشنوں پر 16 غیر سرکاری تنظیمیں اور سماجی تنظیمیں مسافروں کو مفت پانی فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کررہی ہیں۔