نئی دہلی: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہروں کے دوران ملک کے کچھ حصوں میں ٹرین خدمات میں خلل پڑنے اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے تناظر میں، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت ریلوے کی املاک کی حفاظت کرے گی۔ وشنو نے ‘ٹی وی 9 گلوبل سمٹ’ میں مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کے تمام تحفظات سنے گی اور انہیں حل کیا جائے گا۔بہار اور دیگر ریاستوں میں قلیل مدتی بنیادوں پر مسلح افواج میں بھرتی کے لیے مرکز کی جانب سے متعارف کرائی گئی ‘اگنی پتھ’ اسکیم کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔