ریلوے :تتکال بکنگ میں تبدیلی

   

نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) ریلوے کے سفر کے لیے تتکال ٹکٹ کے منصفانہ اور شفاف حصول کو یقینی بنانے اور حقیقی مسافروں کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے محکمہ ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ سسٹم میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مسافروں کی تصدیق اور اسکیم کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔یکم جولائی 2025 سے آئی آر سی ٹی سی کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے تتکال ٹکٹ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جن کی تصدیق آدھار سے ہو۔
مزید برآں، 15 جولائی 2025 سے آن لائن تتکال بکنگ کے لیے آدھار پر مبنی او ٹی پی کی فراہمی لازمی ہو گی۔پیسنجر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) کاؤنٹرز اور منظور شدہ ایجنٹوں کے ذریعے تتکال ٹکٹوں کے لیے بکنگ کے وقت صارف کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر بھیجے گئے او ٹی پی کی تصدیق درکار ہوگی۔