ریلوے ترمیمی بل 2024لوک سبھا میں پیش

   

نئی دہلی: ریلوے ترمیمی بل 2024 آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا جس کا مقصد ریلوے ایکٹ 1905کی دفعات کو ریلوے ایکٹ 1989 میں شامل کرنا ہے ۔یہ بل انڈین ریلویز کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے کو برقرار رکھتا ہے ۔ ریلوے کے کام کاج کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جیسے کہ ریلویز کی کارپوریٹائزیشن، خود مختار ریگولیٹر کی تشکیل اور ریلوے زونز کو زیادہ خود مختاری فراہم کرنا، ریلوے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اکاؤنٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی، مسافروں کے کرایوں کو ہموار کرنا، مال بردار ٹریفک میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔ اس کے علاوہ نجی شراکت داری کے ذریعے آمدنی بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔اس بل کو ایوان میں غور اور پاس کرنے کیلئے پیش کرتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ اس بل سے ریلوے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔