ریلوے جنرل منیجر نے ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویسیس کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد ۔ 25 اگست (سیاست نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین نے کل سکندرآباد۔ لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویسیس کا معائنہ کیا۔ اس انسپیکشن کے دوران انہوں نے ریلوے کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ ٹرین نمبر ۔ 47160 ایم ایم ٹی ایس سرویس میں سکندرآباد سے لنگم پلی تک سفر کیا اور ریل میں سفر کرنے والے مسافرین سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایم ٹی ایس سرویسیس کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اور مسافرین سے فیڈبیاک طلب کیا اور سہولتوں میں مزید اضافہ کیلئے ان سے تجاویز طلب کئے۔ بعدازاں لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی انسپیکشن کیا گیا۔