حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزنے ریلوے زون کے قیام کے سلسلہ میں آندھرا پردیش کو مایوس کردیا ۔ وشاکھاپٹنم میں نئے ریلوے زون کے قیام کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں حکومت نے وضاحت کردی۔ حکومت نے کہا کہ ملک میں کسی بھی مقام پر نئے ریلوے زون کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ بی جے پی کے رکن اجئے نشات کے سوال پر مرکزی وزیر ریلوے اشوینی وشنو نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فی الوقت 17 ریلوے زون کام کررہے ہیں۔ وشاکھاپٹنم میں ریلوے زون کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے مطالبہ ہے لیکن نئے زونس کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی حکومت نے آندھرا پردیش میں نئے ریلوے زون کے قیام کی نمائندگی کی تھی۔ر