ریلوے فٹ اوور بریج سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد: ریلوے فٹ اوور بریج سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ وقار آباد ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے پینٹر اور ظہیر آباد سنگا ریڈی کا ساکن تھا ، 20 مارچ کو وقار آباد ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور بریج سے گر گیا تھا ، اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا تھا ۔ سنتوش کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ریلوے پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا۔