جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ریلوے سکیوریٹی میں انقلاب برپا
حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت کو دیکھتے ہوئے ان کی حفاظت کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنالیا ہے۔ ریل روزانہ 68 ہزار کیلو میٹر کے وسیع نیٹ ورک ٹرانسپورٹ کرتی ہے۔ یہ وسیع رابطہ ترقی کی علامت ہے۔ آر پی ایف نے جدید ترین خطرات کے پیش نظر ڈیجیٹل تبدیلی کو اپناتے ہوئے مسافرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کا کام کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ریلوے سکیورٹی میں انقلاب برپا ہوگا۔ روزانہ 23 ملین مسافروں کی حفاظت کے انتظامات اسٹیشن پر کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس سے انفراسٹرکچر کی نگرانی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور اُبھرتے ہوئے خطرات سے تحفظ کے اقدامات کرتے ہیں۔ آر پی ایف کی ذمہ داریاں جرائم کی روک تھام سے آگے بڑھی ہوئی ہیں۔ آر پی ایف گورنمنٹ ریلوے پولیس کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کثیر جہتی ریلوے سکیورٹی سے نمٹنے کے اقدامات کرتے ہیں۔ منوج یادو ڈائرکٹر جنرل کی دور اندیش قیادت میں آر پی ایف ایک تکنیکی طور پر ماہر تنظیم کے طور پر تیار ہوا ہے۔ آر پی ایف نے ایک ڈیجیٹل انٹروڈر الارم سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ مہا لکشمی ممبئی میں ریلوے پروٹیکشن فورس زونل آرمری حساس مقامات پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسٹیشن پر ہر جگہ انھیں، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی سے لیس ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کئے گئے جس سے مشتبہ افراد کی شناخت اور انھیں ٹریک کیا جاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد ریلوے اسٹیشن میں چوری اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔ ریل مدد اور میری سہیلی جیسی ایپس کے ذریعہ مسافرین کی حفاظت میں کافی مدد مل رہی ہے۔ نومبر 2024 ء میں ریل مدد ایپ کے ذریعہ صرف پندرہ منٹ کے اندر آر پی ایف نے سامان تلاش کرلیا۔ آر پی ایف کی میری سہیلی ایپ حفاظت پر توجہ مرکوز کرتی ہے جس میں خاتون مسافروں کو بااختیار بنانے میں یہ ایپ کافی مددگار ثابت ہورہا ہے۔ اس سے ذاتی نوعیت کا محفوظ سفر کا تجربہ، بورڈنگ پوائنٹ سے منزل تک مسافروں کا ڈیٹا تیار کرتا ہے۔ پن پوائنٹ کوریج اور خواتین کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے کارآمد ہے۔ ہندوستان بھر کے مسافر آر پی ایف میری سہیلی ٹیم کے اہلکار کو راستے میں خاتون مسافروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تفویض کیا گیا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو اکیلے سفر کررہے ہیں، ان کے خدشات کو سمجھنے اور جمع کرنے کے لئے سفر کی تفصیلات خاتون مسافر کو حفاظت کے بارے میں تفصیلی پیش کیا جاتا ہے۔ خواتین کے لئے ایک محفوظ زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ تخلیق کرنے کے لئے ہندوستان کا وسیع ریلوے نیٹ ورک ہے۔ سنگین ایپ جو آر پی ایف کی ٹیکنالوجی ٹیم نے اندرون خانہ تیار کیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایک گیم چینجر ہے۔ یہ ایپ ایک نافذ کرنے والے ادارے اہم قانونی معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ کہیں بھی یہ ایپ نہ صرف قانونی ذہانت کو بڑھاتی ہے بلکہ بااختیار بھی بناتی ہے۔ سائبر سیلز زونل ہیڈکوارٹرس میں سیلز، ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کی شروعات کررہے ہیں۔ جدید ترین آلات سے لیس سائبر پٹرولنگ اور قائم ڈیٹا اینالینکس یہ یونٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مجرم کی نشاندہی کرنے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹکٹ فاؤٹنگ نیٹ ورکس کا پردہ فاش کیا جارہا ہے۔ یہ اسمگلنگ اور چوری سے نمٹنے میں مدد کرنے والے نمونوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستانی ریلوے اسٹیشنوں پر ریلوے کی آمدنی کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ آر پی ایف نے اپنے اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ننھے بچوں کو آپریشنس کے ذریعہ بچایا ہے۔ اب تک اس کی مدد سے 84 ہزار بچوں کو بچایا گیا۔ 2024 ء میں 14.756 بچوں کو بچایا گیا۔ بچوں کی اسمگلنگ کو آر پی ایف نے ایک حد تک ختم کردیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کرتے ہوئے ہرممکنہ خطرات سے نمٹا جارہا ہے۔ ان کیمروں سے مجرموں کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے۔ جرائم میں ملوث درجنوں افراد کی شناخت اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ (ش)