ریلوے مسافرین کیلئے الیکٹرک آٹو کی خدمات

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے مسافرین کے لیے الیکٹرک آٹوز کی خدمات متعارف کرائی گئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں پہلی مرتبہ شہر حیدرآباد کے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر تجربہ کے طور پر الیکٹرانک آٹوز کی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے دو سال قبل ہی الیکٹرک آٹو چلانے کے لیے معاہدہ کیا تھا ۔ جس کی منظوری حاصل ہوتے ہی پہلی مرتبہ دو آٹوز کی خدمات کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ آٹو موٹرس کے صدر وینوگوپال راؤ نے کہا کہ یہ الیکٹرانک آٹوز کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر عوامی خدمات کے لیے 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے حیدرآباد ڈیویژن کے منیجر ( ڈی آر ایم ) شرت چندرائن نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں الکٹرانک آٹو چلانے کی آر ٹی اے نے جو منظوری دی ہے اس پہلی خاتون ڈرائیور کا نام مینا ہے ۔۔ N