ریلوے ملازمین کو 78دنوں کا مشروط بونس

   

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) ریلوے کے عملے کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ریلوے کے 10,91,146 ملازمین کو 78 دنوں کیلئے 1865.68 کروڑ روپے کی پیداواریت سے منسلک بونس (پی ایل بی) کی ادائیگی کو منظوری دی ۔اہل ریلوے ملازم کو پی ایل بی کی ادائیگی ہر سال درگا پوجا/دسہرہ کی تعطیلات سے پہلے کی جاتی ہے ۔ اس سال بھی تقریبا 10.91 لاکھ نان گزٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دن کی اجرت کے برابر پی ایل بی کی رقم ادا کی جا رہی ہے ۔
پی ایل بی کی ادائیگی ریلوے ملازمین کو ریلوے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے کام کرنے کی ترغیب دینے کا کام کرتی ہے ۔