نئی دہلی ۔ 18ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ کابینہ نے ریلوے ملازمین کو پیداواری بونس کے طورپر 78 دن کی اُجرت دینے کے فیصلے کو منظوری دی ہے ۔ ملازمین ریلوے کو یہ لگاتار چھٹویں سال پیداوار سے مربوط بونس دیا جارہا ہے۔ اس سے ریلوے کے 11لاکھ ملازمین کو فائدہ پہونچے گا اور سرکاری خزانے پر 2000کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوں گے ۔