حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے میں میٹرک امیدواروں کیلئے آر پی ایف (کانسٹیبل) کے جائیدادوں پر تقررات کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے اور جونیر انجینئرس کے 14 ہزار پوسٹ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس کیلئے سی بی ٹی امتحان ہے۔ معلومات امتحان کے طریقہ کار اور گائیڈنس کا دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 13 جنوری کو 11 تا 2 بجے دن پروگرام ہے۔ مسٹر خواجہ علی ماہر مسابقتی امتحانات کا لکچر رہے گا اور سرکاری ملازمتوں کے متعلق امتحان کے طریقہ کار سے واقف کروایا جائے گا۔ ایم اے حمید نے ایس ایس سی ؍ انٹر اور انجینئرنگ، ڈپلوما، ڈگری ہولڈرس سے وقت پر شرکت کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکانند نے قوم میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے بہتر حکمرانی اور عوامی خدمت کی بہترین مثال پیش کی۔