ریلوے میں 20,000ہزار مخلوعہ جائدادیں، روزنامہ سیاست ہیلپ لائن سے ربط کریں ، اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی خواہش 

,

   

حیدرآباد : ریلوے ریکوائرمنٹ بورڈ (آر آر بی ) نے مخلوعہ جائدادوں کو پر کر نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ان مخلوعہ جائدادوں میں جونیئر انجینئر ، انفارمیشن ٹیکنالوجیس انجینئر ، ڈپو میٹریل سپرینڈنٹ اور کیمکل او رمیٹلورجیکل اسسٹنٹ کے تقریبا بیس ہزار جائیدادوں میں تقررات کے اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ انجینئرنگ میں کم از کم تین سالہ ڈپلومہ ہونا چاہئے۔

امیدوار کی عمر ۱۸ سے لے کر ۳۳؍ سال کے اندر ہونا چاہئے۔ اس کی رجسٹریشن فیس ۵۰۰؍ روپے ہے ۔ امیدواروں کو مرحلے درپیش ہونگے ۔پہلے ان کے تمام دستاویزات کی جانچ کی جائے گی بعدازاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا ۔ امیدوار جنوری ۳۱؍ تاریخ تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔ امیدوار روزنامہ سیاست کے ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں حسب ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لائیں ۔ سیاست دفتر ، محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر صبح ۱۱؍ تا شام بجے تک ربط کیا جاسکتا ہے۔

اقلیتی طبقہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں ۔
ایس ایس سی مارکس میمو
انٹر مارکس میمو
ڈگری ، ڈپلومہ مارکس میمو
آدھار کارڈ
فوٹو
دستخط
ای میل
موبائیل نمبر
کاسٹ سرٹیفکٹ

http://www.rrbsecunderabad.nic.in/PDF/Notice%2030-12-2018.PDFrailway