ریلوے نے دہلی میں دو مساجد کو ہٹانے کا دیا نوٹس، ہائی کورٹ نے نوٹس کو فرضی قرار دیتے ہوئے مساجد کے خلاف کارروائی پر لگائی روک

   

نئی دہلی: ریلوے کی طرف سے دہلی کی دو مساجد کو 15 دن کے اندر ہٹانے کے نوٹس پر ریلوے کی خبر چھائی ہوئی ہے کیونکہ ریلوے کے نوٹس پر نہ تو محکمہ کا نام لکھا گیا اور نہ ہی کسی افسر کا نام۔ جب سماعت ہوئی تو پورے معاملے پر ہائی کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے پورے نوٹس کو مبینہ طور پر فرضی قرار دیا اور ساتھ ہی عدالت نے مساجد کے خلاف کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ بدھ کے روز، عدالت نے ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ تلک مارگ اور بابر روڈ پر مساجد پر اپنی زمین سے غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹانے کے لیے چسپاں کیے گئے نوٹس پر مزید کوئی کارروائی نہ کرے۔ جسٹس پرتیک جالان کی بنچ نے مرکزی حکومت کے وکیل کو دہلی وقف بورڈ کی درخواست پر ان کی درخواست پر ہدایات لینے کا وقت دیا۔