ریلوے ٹریک پر دھماکہ تمام زاویوں سے تحقیقات

   

ادے پور۔ احمد آباد سے حال ہی میں افتتاح کی گئی اساروا ۔ ادے پور ایکسپریس ٹرین کے گزرنے سے چند گھنٹے قبل اتوارکو یہاں ریلوے ٹریک پر ایک دھماکہ ہوا۔ پولیس نے کہا کہ وہ تخریب کاری سمیت تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کان کنی دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیوڈا کی نال کے قریب اودھا پل پر پٹریوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا تھا، جو ادے پور کے جوار مائنز پولیس اسٹیشن کے تحت آتا ہے۔ مقامی ایس ایچ او انیل کمار وشنوئی نے کہا مقامی لوگوں نے ہمیں صبح دھماکہ کی اطلاع دی ۔