رائے پور:بلاس پور ریلوے زون کے ریلوے پروٹیکشن فورس کی کرائم برانچ ٹیم نے آج رائے پور ریلوے اسٹیشن کے ریزرویشن سینٹر پر چھاپہ مارا اور ریلوے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی شکایات پر ریزرویشن سینٹر کے اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔راول پور ریلوے ریزرویشن سینٹر کے کچھ اہلکاروں کی ساز باز سے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی شکایات پر ، بلاس پور ریلوے زون کے ریلوے پروٹیکشن فورس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے رائے پور ریلوے اسٹیشن کے ریزرویشن سینٹر پر آج چھاپہ مارا۔