ریلوے پارسل کی خدمات میں وسعت،پرائیوٹ ایجنسی کو خدمات کی حوالگی سے مسافرین کو سہولت

   

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) کیا آپ بذریعہ ریل کسی چیز پارسل کو دوسرے شہر روانہ کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ موٹر سائیکل وغیرہ کو اپنے رشتہ دار وغیرہ کو دوسرے شہر تک پہونچانا چاہتے ہیں؟ یہ کام کل تک بڑا مشکل تھا مگر اب ریلوے کی خدمات میں وسعت و سہولیات آرہی ہیں کیوں کہ ریلوے ملازمین ماضی کی طرح کہ موٹر سائیکل کو پارسل کرنے کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے لہذا موٹر سائیکل کے مالک ہی کرلیں اب آپ کو اس طرح کے جواب سننے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ اب ریلوے ملازمین کو اطلاع دینے پر وہ خود آپ کے مکان پہونچ کر موٹر سائیکل کو پارسل کرکے لیجائیں گے۔ قارئین کو تجربہ ہوگا کہ ماضی میں پارسل کرنا بڑا مشکل کام ہوا کرتا تھا مگر اب اس کام کی ذمہ داری پرائیوٹ ایجنسی کے حوالے کی گئی ہے۔ لہذا ضرورت مند افراد سیل فون نمبر 9177550577 پر اطلاع دینے پر گھر تک پہونچ کر موٹر سائیکل لیکر دیگر اشیاء وغیرہ آپ کے سامنے ہی بہتر انداز میں پیاک کرکے لیجائیں گے اور خاص کر موٹر سائیکل میں موجود پٹرول مکمل طور پر خالی کرکے آپ کے گھر کے پاس ہی گاڑی کو پیاک کرکے لیجائیں گے۔ بعدازاں ریلوے اسٹیشن میں پارسل بُک کرکے ریل بوگی میں منتقل کرنے تک کی ذمہ داری اس ایجنسی کی ہوگی۔ واضح ہو کہ ان خدمات کا آغاز فی الحال شہر کے دو ریلوے اسٹیشن حیدرآباد (نامپلی) اور سکندرآباد میں کیا گیا ہے۔