پٹنہ : بہار میں ریلوے پروٹیکشن فورس کی خاتون کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق 25 سالہ خاتون نے ریلوے کوارٹرز میں خودکشی کی۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کے اس کے شوہر اور اس کے گھر والوں سے معاملات خراب تھے۔ پولیس کے مطابق اس معاملہ کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔ میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کے والد نے اس کے شوہر پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
