ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران مزدور ہلاک

   

حیدرآباد : /22 مئی (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 57 سالہ لال چند مہاتو جس کا تعلق مغربی بنگال سے تھا ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان موجود ریلوے پٹریاں عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ اس حادثہ میں وہ ٹرین کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اس سلسلہ میں ریلوے پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ ب