ریلوے پٹری عبور کرنے والوں کو ٹرین نے کچل دیا

   

میڈرڈ: اسپین کے شہر کاتالونیا میں 7 افراد پٹری عبور کرنے کی کوشش کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔ میڈیا کے مطابق اسپین کے شہر کاتلونیا میں میوزک کنسرٹ جاری تھا جس میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی اور اسی جلد بازی میں تیز رفتار ٹرین سے قبل پٹری عبور کرنے کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی۔تیز رفتار ٹرین 7 افراد کو روندتے ہوئے دور تک لے گئی جن میں سے 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کی ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میوزک کی تیز آواز کے باعث پٹری عبور کرنے والے راہگیر ٹرین کی سیٹی نہیں سن سکے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ پٹری پر لگے سگنلز کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔