ریلوے کرایہ میں چھوٹ اب بحال نہیں ہوگی، بزرگ کھلاڑیوں کو رعایت دینے پر ریلوے وزیر نے لوک سبھا میں دیا جواب

   

نئی دہلی: بھارتی ریلوے کی طرف سے جو رعایت پہلے ریل کرایہ میں ملتی تھی، اس کے دوبارہ بحال ہونے کا انتظار نہ کریں۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے منگل کو لوک سبھا میں واضح الفاظ میں کہا کہ بزرگوں اور کھلاڑیوں کو ریل کرایہ میں مزید چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ بزرگوں اور کھلاڑیوں کو ریل کرایہ میں مزید چھوٹ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا، “ابھی بھی حکومت کرایہ کی قیمت کا 50 فیصد برداشت کرتی ہے۔ بزرگوں کو دی جانے والی رعایت پر سال 2019-20 میں 1667 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اسی طرح 2018-19 میں بزرگوں کو دی جانے والی رعایت سے 1636 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔