ریلوے کو خانگیانے کیخلاف ریالی

,

   

Ferty9 Clinic

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن اور نارتھ ویسٹرن ایمپلائز یونین کی جانب سے مرکز کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کی طرف قدم بڑھائے جانے کے خلاف ریلی نکال کر نکڑ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یونین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 اگست 1942 کو باپو نے جس طرح انگریزو ہندوستان چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اور اسی طرح ریلوے یونین آج 9 اگست کو مرکزی حکومت سے نجکاری کی اپنی ضد کو چھوڑنے کی مانگ کرتی ہے ۔ ڈویژنل سیکریٹری ارون گپتا نے ریلوے بچاؤ ، ملک بچاؤ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت ہند کے نجکاری کے قدم کو مہلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ریلوے ملک کی لائف لائن ہے ۔ اس کی نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔