ریاض ۔ سعودی عرب میں پراسیکیوشن جنرل نے خبردارکیا ہے کہ ریلوے لائن یا ریلوے سروس کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے والے کو2 برس قید اور5 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔میڈیا نے سعودی ریلوے کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی ریلوے لائن، ریل گاڑی کے ڈبوں یا ریل سروس سے منسلک کسی بھی چیزکو جان بوجھ کر تباہ کرنا یا نقصان پہنچانے والے قانون شکن سمجھے جائیں گے۔ جرم ثابت ہونے پرانہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔ س حوالے سے نوٹس میں مزیدکہا گیا ہیکہ شاہی قانون کی شق نمبر8/18 م کے تحت ایسا کرنے والوں کو قید اورجرمانے کی سزائیں دی جا سکتی ہیں جن میں 2 برس قید یا 5 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔