ریلوے کی16.87 ملین ٹن مال کی منتقلی

   

احمد آباد: مغربی ریلوے نے کورونا کے وقت مشکل چیلنجز کے باوجود 8,168 مل گاڑیوں سے ملک کے مختلف حصوں میں 16.87 ملین ٹن مال کی ڈھلائی کی ہے ۔مغربی ریلوے کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق 22 مارچ سے مکمل طور پر نافذ لاک ڈاؤن اور فی الحال جاری جزوی لاک ڈاؤن کی مشکلات کے باوجود تین جولائی تک مال گاڑیوں کے 8168 ریک لوڈ کیے جن میں پی او ایل کے 893، کھاد کے 1259، نمک کے 458، اشیاء خوردنی کے 87، سیمنٹ کے 548، کوئلے کے 318، کنٹینروں کے 4064، اور جنرل گوڈس کے 39 ریکوں سمیت مختلف ضروری چیزوں کے ریک خاص طور پر شامل ہیں۔ کل 16.87 ملین ٹن مال ان مال بردار ٹرینوں سے مشرق۔شمال علاقے سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں بھیجا گیا۔ان کے علاوہ ملینیم پارسل وین اور ملک ٹینک ویگنوں کے 378 ریک دوا، میڈیکل کٹس، جمے ہوئے کھانے دودھ پاؤڈر سمیت مختلف ضروری چیزوں کی سپلائی کے لیے شمالی اور شمال مشرقی علاقے میں بھیجے گئے ۔ کل 15328 مال گاڑیوں دیگر ریل کے ساتھ جوڑا گیا۔