ریلوے کے کاموں کو مزید آسان بنانے کیلئے ریلوے ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

   

نئی دہلی: لوک سبھا نے ریلوے ترمیمی بل2024 کو ندائی ووٹ سے آج منظور کر لیا، جو ریلوے کے کام کو مزید آسان اور سہل بنانے اور حکام کو زیادہ اختیار دینے کیلئے دو پرانے قوانین کو ملا کر بنایا گیا ہے ۔ لوک سبھا میں ریلوے ترمیمی بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ اراکین نے بہت اچھی تجاویز پیش کی ہیں۔ بل کی ضرورت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بل کو آسان بنانے کی ضرورت تھی اور 1905 اور 1989 کی ترامیم کو شامل کرکے قانون کو آسان بنایا گیا ہے ۔ ریلوے کی بہت زیادہ و ترقی ہوئی ہے اور اس سے ملک کو بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ حکام کو لوگوں کی ضروریات کے مطابق کام کرنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔