ریلوے یونین کے لیڈر شوگوپال مشرا کی اہلیہ اور پوتی کی سڑک حادثے میں موت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل گورنمنٹ امپلائز فیڈریشن کے سربراہ اور آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن (اے آئی آر ایف) کے جنرل سکریٹری شوگوپال مشرا کی بیوی محترمہ پربھاوتی دیوی اور پوتی اریشا کی کل دیر شام بھوپال کے قریب ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محترمہ مشرا اپنے بیٹے ، بہو اور پوتیوں کے ساتھ بھوپال کے قریب سلکن دیوي کے درشن کے لئے گئی ہوئی تھیں۔ درشن کے بعد واپسی پر ان کی گاڑی سامنے سے آ رہے ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔