حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر سنجے کمار سریواستو، چہارشنبہ کو ’’ریل پارسل لاجسٹکس‘‘ پر ایک کانکلیو کے دوران ریل پارسل ایپ کا آغاز کریں گے۔ یہ ایپ کسٹمرس کو بہتر انداز میں ڈور ۔ ٹو ۔ ڈور پارسل بکنگ اور ڈیلیوری سرویس فراہم کرنے میں معاون ہوگا۔ اس موقع پر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے آئی آئی ایم بنگلورو کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے جو فرئیٹ لاجسٹکس مارکٹ کی اسٹڈی کرنے اور تفصیلی بزنس پلانس بنانے کے سلسلہ میں ہوگا۔A