ریموٹ سینسنگ سنٹر میں تقررات پر ہائی کورٹ کا حکم التواء

   

حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ ریموٹ سینسنگ اپلیکیشن سنٹر دفتر میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے 7 مارچ کو جاری کردہ نوٹفیکیشن پر حکم التواء جاری کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملہ میں قطعی فیصلہ تک تقررات کا عمل روک دیا جائے۔ جسٹس ونود کمار نے سنٹر میں خدمات انجام دینے والے درخواست گزار کو خدمات سے برطرف نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ریموٹ سینسنگ سنٹر کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل دفتر میں 2007 ء سے خدماتانجام دینے والے افراد میں عدالت میں درخواست دائر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام انہیں موقع دینے کے بجائے دوسروں کے ذریعہ جائیدادوں پر تقررات کے خواہاں ہیں۔ جی وینکٹ رامیا اور دیگر 14 ملازمین نے درخواست داخل کی جس کی سماعت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کیلئے درخواست داخل کرنے کے باوجود دیگر درخواست گزاروں کو کال لیٹرس جاری کئے گئے اور انٹرویو کی تاریخ مقرر کی گئی۔ ہائی کورٹ نے قطعی سماعت تک تقررات روکنے کی ہدایت دی۔ ر