ریاض۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کو ریموٹ کنٹرول بمبار طیاروں (جیٹ پاور) کا ٹورنمنٹ منعقدکیا گیا ہے۔ اس کا انتظام روبوٹ و ریموٹ کنٹرول اسپورٹس کی سعودی آرگنائزیشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ایک عرصے سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بندتھیں جو حال ہی میں بحال کی گئی ہیں۔سعودی ریمورٹ کنٹرول اسپورٹس آرگنائزیشن نے ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والوں پر کئی پابندیاں لگائی ہیں جن کے مطابق ٹورنمنٹ کے لائحہ عمل کی پابندی ضروری ہوگی ۔ وزارت صحت کی جانب سے مقرر ایس او پیز کی پابندیکرنا ہوگی۔