ریموٹ ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کا آج اجلاس

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر /16 جنوری کو تمام قومی جماعتوں کے صدورنشین ، صدور اور جنرل سکریٹریز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ریموٹ ووٹنگ مشین سے متعلق جماعتوں کے قائدین کو تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا اور ان کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے مائیگرنٹ ووٹرس کی سہولت کیلئے ریموٹ ووٹنگ مشین کے استعمال کا اعلان کیا تھا تاکہ اندرون ملک وہ دور دراز مقام سے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں تاہم اپوزیشن نے اس پر شبہات کا اظہار کیا تھا ۔